جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک گریٹر ڈائیلاگ ہونا چاہیے، جس میں سب اسٹیک ہولڈرز ہوں : رانا ثناء اللہ

30 مارچ, 2023 14:13

اسلام آباد : لیگی رہنماء نے پی ٹی آئی سے براہ راست بات چیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک گریٹر ڈائیلاگ ہونا چاہیے، جس میں سب لوگ ہوں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل چیف جسٹس نے کہا سیاسی درجہ حرارت کو کم کیا جانا چاہیے۔ ہم چیف جسٹس صاحب کے اس جذبے کی قدر کرتے ہیں۔ ملک اس وقت افرا تفری اور انارکی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ اس کے پیچھے عمران نیازی کی 10 سالہ محنت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے فیصلے پر ابہام فل کورٹ ہی ختم کرسکتا ہے : رانا ثناء اللہ

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ملک کی معیشت کو یہاں تک لایا ہے۔ اب 2 لائنیں لکھ دے کر معاملات حل کرنا چاہتا ہوں، ایسا نہیں ہوگا۔ ایک گریٹر ڈائیلاگ ہونا چاہیے، جس میں سب لوگ ہوں۔ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی، چارٹرڈ آف اکنامک، چارٹر آف پیس پر بات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کرنے سے معیشت کیساتھ ساتھ سیاسی درجہ حرارت کم ہوسکتا ہے۔ ہم چیف جسٹس، معزز بینچ اور سپریم کورٹ کی رائے کی قدر کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top