جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کا آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کیلئے دوست ممالک سے دوبارہ رابطہ

28 مارچ, 2023 13:31

اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے ( ایف آئی ایم ) کو تحریری یقین دہانی پیش کرنے کے لیئے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے باضابطہ طور پر دوبارہ رابطہ کیا گیا ہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای نے جواب دینے کے لئے دوبارہ وقت مانگ لیا ہے۔ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ حکام نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطے کیے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پائیں گے: اسحاق ڈار

حکام کا کہنا ہے کہ مزید رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے جلد مثبت جواب آئے گا۔ وزیراعظم آفس، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ بھی دوست ممالک سے رابطے میں ہے۔ حتمی جواب ملتے ہی آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایف آئی ایم کے درمیان تقریباً تمام معاملات پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے، تاہم عالمی مالیاتی ادارے نے دوست ممالک سے تحریری یقین دہانی مانگ رکھی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top