جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

2018 کی تبدیلی نہ آتی، تو پاکستان کا شمار تیز ترین ترقی کردہ معیشت میں ہوتا : احسن اقبال

14 مارچ, 2023 12:16

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سی پیک کے ذریعے ہم نے کام کرنا تھا۔ 2018 کی تبدیلی نہ آتی، تو پاکستان تیز ترین معیشت ہوتا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام ہیلتھ سیکیورٹی 2023 کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے فنکشن میں نوجوان سے مخاطب ہونے کا موقع ملتا ہے۔ آج پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماضی میں انسان کی تہذیب ہارس اسپیڈ سے چلتی تھی۔ صنعتی انقلاب سے ارتقائی عمل کا آغاز ہوا۔ نئی جہتیں سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : مردم شماری پر تمام جماعتوں کو تحفظات ہیں، احسن اقبال سے جواب مانگا ہے : کامران ٹیسوری

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے نتیجے میں 29 ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کے طور پر آئے۔ امریکی اور یورپین ممالک کے سفراء پوچھتے تھے کہ ہمارے ملک کیسے سی پیک منصوبوں میں شامل ہوسکتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے توانائی زراعت سائنس وٹیکنالوجی اور غربت بڑھانے کے لیے ہم نے کام کرنا تھا۔ 2018 کی تبدیلی نہ آتی، پالیسی میں تسلسل رہتا تو پاکستان کا شمار دنیا کی تیز ترین ترقی کردہ معیشت میں ہوتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top