مقبول خبریں
پاک بحریہ نے 4 ارب روپے سے زائد مالیت کی 280 کلو گرام منشیات ضبط کرلی
اسلام آباد : پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے، 280 کلو گرام منشیات ضبط کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4 ارب روپے سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی سینٹر بنانے کا فیصلہ
گرفتار کئے جانے والے اسمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا گیا۔