جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فاسٹ بولرحارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

06 مارچ, 2023 15:01

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ موصول ہوگئی۔

آئی سی سی کی جانب سے رواں سال جنوری میں مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا تھا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل تھے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان انگلینڈ کے جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا تھا ۔پاکستان کے محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر میں شامل تھے۔

حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ آج کادن میرے اور میری ٹیم کے لیے کافی شاندار رہا، مجھے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی جبکہ ساتھ ہی میری ٹیم لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینر ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردیک پانڈیا، سیم کرن، ونندو ہسارنگا اور جوش لٹل شامل تھے۔

 

یہ پڑھیں : حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی نکاح کی تاریخ سامنے آگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top