جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، الیکشن میں تاخیر پر اتفاق نہ ہوسکا

04 مارچ, 2023 11:02

اسلام آباد : آصف زرداری نے الیکشن میں تاخیر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ٹھوس آئینی و قانونی وجوہات دینا ہوں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں اتحادیوں کی دونوں صوبوں میں انتخابات سے متعلق مختلف آرا ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات میں الیکشن کمیشن سے تعاون اور مدد نہیں کرے گی تو سپریم کورٹ توہین عدالت میں آپ کو بلالے گی۔ مقررہ تاریخ پر الیکشن نہ کروانے کے حوالے سے ہمیں ٹھوس آئینی و قانونی وجوہات دینا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں : وزیر اعظم

مسلم لیگ ن ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں الیکشن میں التواء کی حامی ہے۔ شہباز شریف نے اعلیٰ عدلیہ کے حالیہ فیصلوں پر بعض تحفظات کا اظہار کیا۔ عمران خان کو مسلسل ریلیف دیئے جانے پر بھی سوالات اٹھائے۔

مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور سیکیورٹی صورتحال تمام اسٹیک ہولڈرز کے سامنے رکھی جائے۔ خیبرپختونخوا میں حالات ایسے نہیں کہ الیکشن مہم چلا سکیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر صورتحال مزید پیچیدہ کرے گی۔ تینوں اہم اتحادیوں کا اس معاملے پر مزید مشاورت پر اتفاق کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رائے دی ہے کہ ملکی معاشی صورتحال کے پیشِ نظر الیکشن دو سے چار ماہ تاخیر سے بھی ہوسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top