جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سائبر سیکیورٹی استحکام کے لیے نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر کا آغاز

14 فروری, 2023 13:18

اسلام آباد : پی ٹی اے نے پاکستان میں سائبر سیکیورٹی استحکام کے لیے نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر کا آغاز کردیا، جو سائبر حملوں سے تحفظ فراہم کرے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ سائبر سیکیورٹی سے متعلقہ امور کی مینجمنٹ سے متعلق مرکزی پلیٹ فارم ہے۔ این ٹی سوک کا قیام الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا، جو ٹیلی کام ڈیٹا وانفراسٹرکچر کو سائبر حملوں سے تحفظ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی دور میں خیبر پختونخوا کے امن و امان پر کارکردگی کی تفصیلات جاری

یہ پالیسی کے اجراء کے بعد  پہلا سیکٹرل سیکیورٹی آپریشن سینٹر ہے۔ این ٹی سوک کا انضمام ٹیلی کام آپریٹرز کے ایس او سی اور قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ساتھ ہوگا۔ 6 ٹیلی کام آپریٹرز کو این ٹی سوک کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top