جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹرمپ کی صدارت کے دوران بھی چینی غبارے امریکہ میں متعدد بار دیکھے گئے

07 فروری, 2023 10:31

ریپبلیکنز کی جانب سے غبارے کو اڑانے کے فیصلے میں دیر کرنے پر تنقید کی جارہی ہے، وہیں انکشاف ہوا کہ ٹرمپ کی صدارت کے دوران بھی چین کے غبارے امریکی آسمان پر متعدد بار دیکھے گئے۔

خفیہ معلومات رکھنے والے افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مبینہ چینی جاسوس غبارے ٹرمپ کی صدارت کے دوران کئی مواقع پر دیکھے گئے، جن میں تین ایسے واقعات بھی شامل ہیں، جہاں انہوں نے حساس امریکی فوجی تنصیبات اور تربیتی علاقوں کے قریب سفر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان غباروں کو ٹیکساس، فلوریڈا اور ہوائی کے ساتھ ساتھ بحر الکاہل کے جزیرے گوام کے قریب دیکھا گیا، جہاں امریکہ کے بحری اور فضائیہ کے اڈے ہیں۔ غبارے نے نورفولک، ورجینیا اور کوروناڈو، کیلیفورنیا کے قریب بھی سفر کیا تھا۔ ان میں دو بندرگاہیں بھی شامل ہیں، جہاں امریکی اپنے قیمتی طیارہ بردار بحری جہاز رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غبارے کو مار گرانے پر چین ناراض، تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے : وزارت خارجہ

گوام اور نورفولک کے اوپر سے گزرنے والے غبارے کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ ان میں راڈار جام کرنے کی صلاحیتیں ہیں، جب کہ نورفولک کے قریب پروازیں ایسے مقام پر کیں گئیں، جہاں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیں، یہ پرواز اس وقت ہوئیں جب چین اپنا ایسا جہاز لانچ کر رہا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے دوران خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کے مطابق نورفولک اور کوروناڈو کے قریب غبارے دونوں سمندر کے اوپر سے کم اونچائی پر امریکی فضائی حدود میں اڑتے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں نظر آنے والے غبارے، حالیہ غبارے سے مختلف تھے۔ وہ چھوٹے تھے اور امریکی فضائی حدود میں مختصر وقت کے لیئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top