جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غبارے کو مار گرانے پر چین ناراض، تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے : وزارت خارجہ

06 فروری, 2023 11:26

چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غبارے کو مار گرانے کے امریکی فیصلے نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو شدید متاثر اور نقصان پہنچایا ہے۔

امریکہ نے ایک لڑاکا طیارے کے ذریعے جنوبی کیرولائنا کے ساحل پر مبینہ جاسوسی غبارے کو مار گرایا، جسے حکام نے امریکی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی قرار دیا۔

بیجنگ نے اس اقدام پر احتجاج کیا اور گزشتہ روز  چین میں امریکی سفارتخانے میں سرکاری شکایت درج کرائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ غبارہ ایک شہری طیارہ تھا، جسے راستے میں اڑا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جاسوسی غبارے کو چین پر حملے کے بہانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے : وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، نائب وزیر خارجہ ژی فینگ نے کہا ہے کہ امریکہ کے اقدامات نے بالی میٹنگ کے بعد سے چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں دونوں فریقوں کی کوششوں اور پیش رفت کو شدید متاثر کیا ہے اور انہیں نقصان پہنچایا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیجنگ، صورتحال پر پوری توجہ دے رہا ہے اور ضروری رد عمل ظاہر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top