جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

04 فروری, 2023 13:33

اسرائیلی قابض افواج نے حملہ کرنے کا الزام لگا کر 26 سالہ نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ کے قریب ایک 26 سالہ نہتے فلسطینی نوجوان عبداللہ سمیع قلالویہ کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ مقتول شدید زخمی ہونے کے چند منٹ بعد ہی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری جاری، شہید فسلطینیوں کی تعداد 139 تک جا پہنچی

اسرائیلی فوج نے مؤقف دیا کہ شہید فلسطینی فوجی اڈے سے ملحقہ فوجی چوکی کی طرف بڑھا اور ایک فوجی پر حملہ کرنے کی کوشش کی، موقع پر موجود فوجی نے اسے نشانہ بنایا۔ فوج نے تصدیق کی کہ قلالوی غیر مسلح تھے۔

قلالوہ کی موت سے رواں سال اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے، جن میں آٹھ بچے اور ایک بوڑھی عورت بھی شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top