جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صومالیہ میں سرکاری عمارت پر حملہ، پانچ شہری ہلاک، چھ حملہ آور بھی مارے گئے

23 جنوری, 2023 12:01

الشباب مسلح گروپ نے صومالی دارالحکومت میں ایک سرکاری عمارت پر مہلک بم دھماکے اور دھاوا بولنے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں پانچ شہری ہلاک ہوئے۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں میئر کی سرکاری عمارت پر انتہاپسند تنظیم الشباب کے مسلح گروپ کے ارکان نے پہلے بم پھینکا اور پھر عمارت پر دھاوا بول دیا۔

یہ بھی پڑھیں : صومالیہ میں کار بم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، کئی مکانات جل کر خاکستر

حملے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پانچ شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں چھ مسلح افراد مارے گئے۔

الشباب 2006 سے حکومت کے خلاف لڑ رہا ہے اور اسلامی قانون کی اپنی تشریح مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے لیئے ملک بھر میں اکثر بم دھماکے اور دیگر طریقوں سے حملے کیئے جاتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top