جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائی کورٹ نے شہباز گل کو آئندہ سماعت تک گرفتار کرنے سے روک دیا

02 جنوری, 2023 11:49

کراچی : عدالت نے پولیس کو شہباز گل کو آئندہ سماعت تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے روکنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

شہباز گِل کے وکیل نے کہا کہ اعظم سواتی والے کیس میں بھی عدالت سے ریلیف مل گیا ہے۔ شہباز گل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا

درخواست کے مطابق جب تک درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ تھانہ سرجانی ٹاون، برگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بیان سے متعلق مقدمات لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔

درخواست میں لکھا گیا کہ ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ شہباز گل کے خلاف کراچی اور بلوچستان میں بھی ایف آئی اے کاٹی گئیں ہیں کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے شہباز گِل کی جانب سے فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو شہباز گل کو آئندہ سماعت تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top