جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب سے القاعدہ کے اہم کمانڈر سمیت پانچ دہشت گرد گرفتار

31 دسمبر, 2022 15:32

لاہور : سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائیوں کے دوران القاعدہ کے اہم کمانڈر سمیت پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔ تازہ کارروائی میں پنجاب کے تین شہروں سے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت کالعدم القاعدہ کے اہم کمانڈر سمیت فاروق شاہ، سیف اللہ، سید شاہ زیب، احمد خان اور اسرار احمد کے نام سے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ : سی ٹی ڈی کا مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی

ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا، جو حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا۔ 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری رواں ہفتے عمل میں لائی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 67 بازیابیاں بھی کی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top