جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سینیگال کی پارلیمنٹ میں مرد ممبر نے خاتون قانون ساز کو تھپڑ مار دیا

05 دسمبر, 2022 09:57

سینیگال کی پارلیمنٹ میں ایک مرد قانون ساز نے بجٹ اجلاس کے دوران حکمران اتحاد بینو بوک یاکار کی خاتون قانون ساز کو تھپڑ مار دیا۔

سینیگال کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے مرد ممبر نے حکومتی ناقد روحانی پیشوا کی مبینہ توہین کرنے پر حکومتی پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون قانون ساز کو ان کی نشست پر جا کر تھپڑ مار دیا۔

واقعے کے بعد ارکان اسمبلی کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوئی۔ دونوں اطراف سے گالیوں، گھونسوں اور دھکم پیل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیگال کے اسپتال میں آگ لگنے سے گیارہ نوزائیدہ بچے ہلاک

خاتون رہنماء نے کرسی اٹھا کر مخالفین کو دے ماری۔ دیگر ممبران پارلیمنٹ نے بیچ بچاؤ کی کوششیں کی۔ ماحول کی سنگینی کا اندازہ کرتے ہوئے اجلاس کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

جولائی کے قانون ساز انتخابات کے بعد سے حکمران اور حزب اختلاف کے سیاست دانوں کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے، جس میں حکمران جماعت اپنی اکثریت سے محروم ہو گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top