جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹی 20 بلاٸنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت کا پاکستان کو ویزے دینے سے انکار

02 دسمبر, 2022 14:35

نئی دہلی: ٹی 20 بلاٸنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ، بھارت نے تاحال پاکستان کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔

حکام پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے مطابق آج بھارتی ہاٸی کمیشن سے رابطہ کے باوجود کوٸی جواب نہیں دیا جا رہا، ٹی 20 بلاٸنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 دسمبر سے بھارت میں کھیلا جانا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اگر ویزے آج جاری نہ ہوئے تو پاکستان کا ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ؛ بھارت کو فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست

پی بی سی سی کا کہنا ہے کہ قومی بلاٸنڈ ٹیم نے شیڈول کے مطابق اتوار کو بھارت روانہ ہونا ہے، پاکستان نے ویزہ کلیٸرنس کیلٸے دو ماہ قبل تمام تفصیلات بھجوا دی تھی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا ہے، جبکہ روایتی حریف بھارت کیخلاف 8 دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان دوسرے ٹی 20 بلاٸنڈ ورلڈ کپ میں رنر اپ رہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top