جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایف آئی اے کی تحقیقات، پی آئی اے میں 113 ملازمین کی تعلیمی اسناد جعلی ثابت

24 نومبر, 2022 09:40

اسلام آباد : جعلی ڈگریوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے حکم پر خصوصی آڈٹ رپورٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات میں 457 میں سے 113 ملازمین کی تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہوگئیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کرائم سرکل لاہور نے 113 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے پر فراڈ، دھوکہ دہی اور ریکارڈ میں ردو بدل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : اعظم سواتی ویڈیو کا سورس بتائیں : سینیٹ کمیٹی، واٹس اپ مانیٹر نہیں کر سکتے : ایف آئی اے

جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے والوں میں 18 ایئرہوسٹسز، اسسٹنٹ، سپروائزر عہدے کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ ریکروٹمنٹ بورڈ کے ممبران کو ڈگریوں کے جعلی ہونے کا مبینہ علم تھا۔ ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رپورٹ پر تحقیقات کے لئے پی آئی اے انتظامیہ نے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔ مراسلے پر کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top