جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حقیقی آزادی مارچ، پنجاب پولیس نے حکومت سے مزید فنڈز مانگ لیے

23 نومبر, 2022 15:00

لاہور: حقیقی آزادی مارچ میں ڈیٹویز سرانجام دینے کے لئے پنجاب پولیس نے حکومت سے مزید فنڈز مانگ لیے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ رواں ماہ پیٹرول کی مد میں ایک ارب 30 کروڑ کے فنڈز جاری کیے جائیں، فنڈز جاری نہ کیے گئے تو پولیس کی گاڑیوں کا پہیہ رک جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ ختم؛ عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ماہ کے لیے فیول کے فنڈز ڈیڑھ ماہ میں ہی ختم ہو گئے، فنڈز متعلقہ اضلاع میں ہزاروں ملازمین کو ڈیوٹی کیلئے پک اینڈ ڈراپ پر استعمال ہوا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے رکھی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top