جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کو اسٹیبل گورنمنٹ کی ضرورت ہے ورنہ یہ بے چینی جاری رہے گی: شوکت ترین

22 نومبر, 2022 17:11

کراچی: شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسٹیبل گورنمنٹ کی ضرورت ہے، الیکشن نہ ہوئے تو یہ بے چینی ملک میں جاری رہے گی۔

ملکی معیشت پر منعقد سیمینار میں سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو معاشی حالات بہت خراب تھے، ہمیں معیشت کو سنبھالنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، کورونا میں بھی معیشت سنبھالنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید حکیمانہ علاج کے باوجود اسٹیٹ بینک کے ذخائر بہتر نہیں ہو رہے: شوکت ترین

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آج بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، ہمارے دور میں بجٹ خسارہ کم تھا، ہمارے دور میں پیٹرول 150، آج 234 روپے ہے، حکومت کو ہم یہی کہتے ہیں کہ کیش فلو دکھادیں، کیش فلو دکھانے سے مارکیٹ میں اعتماد بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ڈالر 178 ، آج 222 روپے پر ہے، پاکستان کو اسٹیبل گورنمنٹ کی ضرورت ہے، الیکشن نہ ہوئے تو یہ بے چینی ملک میں جاری رہے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top