جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین کے شہر گوانگزو میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن

22 نومبر, 2022 10:09

گوانگزو میں 3.7 ملین افراد کو لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پولیس کی جانب سے انتہائی سخت اقدامات لیئے گئے ہیں۔

چین میں ایک بار پھر عالمی وباء کورونا وائرس نے سر اٹھالیا ہے۔ ملک کی کووڈ 19 زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت چین کے شہر گوانگزو کی پولیس نے اپنے سب سے بڑے ضلع کو بند کر دیا۔

چین دنیا کا واحد بڑا ملک ہے۔ جو اب بھی سخت لاک ڈاؤن اقدامات اور بڑے پیمانے پر جانچ کے ذریعے وائرس کی منتقلی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین : فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک

گوانگزو کے ضلع بایون میں 3.7 ملین افراد آباد ہیں، جہاں اسکول میں کلاسز معطل کر دی گئیں ہیں، جبکہ یونیورسٹیوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ اقدامات جمعے تک جاری رہیں گے۔

نائب ضلعی سربراہ چن یونگ جون نے گوانگزو میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ وباء کی صورتحال سنگین اور پیچیدہ ہے اور اس پر قابو پانا مشکل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top