جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب کے 10 اضلاع میں ایئر اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ

21 نومبر, 2022 11:04

لاہور : پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیئے اہم فیصلے کر لیئے، جس میں ایئر اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں مونس الہٰی نے بھی شرکت کی، جس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 200 ملین ڈالر کا آسان قرضہ دے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور، شیخوپورہ، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، وہاڑی اور دیگر شہروں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔ پنجاب میں 30 مقامات پر ایئر کوالٹی اور 15 مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی حیثیت میں طلب

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور میں 25 الیکٹرک بسوں سے ماحول دوست پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔ پلاسٹک کے ایک بار استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 6 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ صوبے میں گرین فنانسنگ کے تحت 50 ملین ڈالر کا انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔ چھ انڈسٹریز کو آسان قرضے دئیے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top