جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کی بجائے استعفے منظور کراتے: سعد رفیق

20 نومبر, 2022 13:35

لاہور: سعد رفیق کا کہنا ہے کہ قبل از وقت انتخابات والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کی بجائے استعفے منظور کراتے، یہ صوبائی حکومتیں توڑتے ماحول خودبخود بن جاتا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ جلدی انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے، عمران کی غیرقانونی حکومت کو برداشت کیا، 4 حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کو برداشت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے: سعد رفیق

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کی بجائے استعفے منظور کراتے، یہ صوبائی حکومتیں توڑتے ماحول خودبخود بن جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتشار کا مقصد ملک چلنے نہ دینا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top