جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف، حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس، سماعت 25 نومبر تک ملتوی

15 نومبر, 2022 10:55

لاہور : عدالت نے کیس میں غیر ضروری التواء پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آخری موقع دے دیا، مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

حمزہ شہباز شریف نے روسٹرم پر حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے ملزمان ابھی تک پیش نہیں ہوئے۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ دو ملزمان علی احمد خان اور شعیب قمر تاحال پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کو غلط فہمی ہوئی ہے کہ برطانیہ میں مرضی کا فیصلہ لے گا: عمران خان

عدالت نے کہا کہ کیا انہوں نے کراچی سے آنا ہے؟ 9 دن سے بھی زیادہ وقت ہو گیا ہے۔ باقی ملزمان پیش ہوجاتے ہیں یہ کیوں تاخیر سے پیش ہوتے ہیں؟ گواہ 20 مرتبہ آچکا ہے، لیکن بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔

احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ وکیل صاحب سے پوچھ لے کہ اب جراح کرانی ہے کہ نہیں۔ گواہ ہر بار پہنچ جاتے ہیں، لیکن کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی۔ آخری موقع دیتا ہوں، آئندہ سماعت پر لازمی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے اور گواہان کو دوبارہ بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top