جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان نے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کردیا، سماعت پیر کو ہوگی

22 اکتوبر, 2022 14:08

اسلام آباد : عمران خان کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آفس میمورینڈم کے مطابق 30 ہزار روپے سے کم کے تحائف بغیر ادائیگی لئے جاسکتے ہیں۔ 30 ہزار سے زائد کے تحائف پچاس فیصد ادائیگی پر لئے جاسکتے ہیں۔

درخواست کے مطابق اس سے قبل 30 ہزار سے زائد والے تحائف 20 فیصد ادائیگی پر حاصل کئے جا سکتے تھے۔ عمران خان نے 20 اور 50 فیصد ادائیگی کے ساتھ 2018 سے 2021 تک 14 تحائف حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ ریفرنس : الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت ارکان پارلیمنٹ نے 30 جون تک دستیاب اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرانی ہوتی ہیں۔ 30 جون سے پہلے اثاثہ فروخت ہونے کی صورت میں تفصیل فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اثاثہ فروخت ہونے کی صورت میں تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے۔

درخواست گزار نے ہر سال اثاثوں کی تفصیلات رقوم کی صورت میں الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔  الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور آج ہی کیس پر سماعت کی جائے۔

آج ہی سماعت کی درخواست مسترد ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کو سماعت کا وقت دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top