جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کار سرکار میں مداخلت کیس : کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

21 اکتوبر, 2022 10:15

لاہور : جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن ر صفدر کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

لاہور کی ضلع کچہری میں مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کے ساتھ لڑاٸی جھگڑا اور کار سرکار میں مداخلت کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے باعزت بری کردیا گیا

کیس میں کیپٹن ر صفدر کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ عدالت نے ان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے گواہان کو دوبارہ بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ تھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن صفدر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top