جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انڈونیشیا : 99 بچوں کی موت کے بعد تمام شربت اور مائع ادویات پر پابندی

20 اکتوبر, 2022 09:54

انڈونیشیا کی حکومت نے اس سال گردوں کو نقصان پہنچنے کے باعث 99 بچوں کی موت کے بعد تمام شربت اور مائع ادویات کے نسخے اور زائد المیعاد فروخت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملک انڈونیشیا کے صحت کے حکام کی جانب سے گردوں کو نقصان پہنچنے سے بچوں کی اموات کی تعداد میں جنوری کے بعد سے غیر واضح اضافے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان محمد سہرل منصور نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ آج تک ہمیں 20 صوبوں سے 206 کیسز موصول ہوئے ہیں، جن میں 99 بچوں کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ زیادہ تر کیسز ایک سال سے پانچ سال کے بچوں کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گیمبیا میں بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 70 ہو گئی

ان کا کہنا تھا کہ احتیاط کے طور پر وزارت نے صحت کی سہولیات میں موجود تمام ہیلتھ ورکرز سے کہا گیا ہے کہ وہ عارضی طور پر مائع دوائی یا شربت تجویز نہ کریں۔ ہم نے ڈرگ اسٹورز سے بھی کہا کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک غیر نسخے والی مائع دوائیوں یا شربت کی فروخت کو عارضی طور پر روک دیں۔

انڈونیشیا میں کیسز میں اضافہ اس سال جنوری میں شروع ہوا، اور اگست کے آخر سے اس میں مزید تیزی آئی، جس کے باعث گزشتہ ہفتے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top