جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی

18 اکتوبر, 2022 15:50

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پولیس فورس کی عدم دستیابی کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے 16 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کا مطالبہ کیا تھا۔ بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کردیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس دستیاب نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا گیا ہے، تاہم الیکشن کمیشن 15 دن بعد دوبارہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

این اے 45 کرم میں ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا گیا۔ پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ این اے 45ضمنی الیکشن امن وامان کی صورتحال کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top