جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

محترمہ بینظیر پر حملہ جمہوریت کی جدوجہد کو ختم کرنے کیلئے تھا : وزیر اعلیٰ سندھ

18 اکتوبر, 2022 11:52

کراچی : مراد علی شاہ نے سانحہ کارساز کو جمہوریت کا بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ جمہوریت کیلئے بحالی کی جدوجہد کو ختم کرنے کیلئے تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ شہید محترمہ کے قافلے پر کارساز پر حملہ جمہوریت کی جدوجہد کا بہت بڑا سانحہ ہے۔ حملے میں 150 کارکن شہید ہوئے اور 450 سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت، جمہوریت پر آنچ آنے نہیں دیں گے : آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر پر حملہ جمہوریت کیلئے بحالی کی جدوجہد کو ختم کرنے کیلئے تھا۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی ساری زندگی جمہوریت کو تقویت دینے میں گزاری۔

ان کا کہنا تھا کہ عظیم قائد محترمہ بینظیر بھٹو نے پنڈی میں جان کا نذرانہ دے کر جمہوریت کا سورج اس ملک میں طلوع کیا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کے شہید ہونے والے کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top