مقبول خبریں
سابق واپڈا ملازم کے گھر ڈکیتی میں اپنے ہی دو بیٹے ملوث نکلے
پنو عاقل : اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کرنے والے سابق واپڈا ملازم کے دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پنو عاقل میں واپڈا کے سابق لائن سپرنٹنڈنٹ وزیر احمد کے گھر ڈکیتی ہوئی تھی، جس کی تحقیقات جاری تھی، اس دوران اہم انکشاف نے سب کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : بورے والا : گھر میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین سے اجتماعی زیادتی
واردات میں وزیر احمد کے اپنے دو بیٹے ملوث نکلے۔ پولیس نے دو بیٹوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔