جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گیمبیا میں بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 70 ہو گئی

15 اکتوبر, 2022 09:56

گیمبیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کی تعداد 70 ہو گئی ہے، جس کا ذمہ دار بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت کو قرار دیا جا رہا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق گیمبیا کے صدر اداما بیرو نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس میں بھارتی فرم کی طرف سے بنائے گئے کھانسی کے شربت سے ہونے والی اموات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت : گیمبیا میں موت باٹنے والے کھانسی کے شربت کی فیکٹری سیل

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت سے متاثرہ ہلاک بچوں کی تعداد بڑھ کر 70 ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں معاملے کی اصل جڑ تک پہچنے کے لیئے ایک نیا کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ شربت نئی دہلی میں مقیم میڈن فارماسیوٹیکل لمیٹڈ نے تیار کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کے دباؤ کے باعث بھارت نے چند دنوں قبل کمپنی کو سیل کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top