جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوہاٹ میں پولیس کی بروقت کارروائی، تین ملزمان ہلاک

14 اکتوبر, 2022 15:12

کوہاٹ : پولیس سے مقابلے میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان مار گئے۔

کوہاٹ میں ٹیکسٹائل مل اکبر آباد کے قریب تین ڈکیتوں نے لوٹ مار کی، جس کے دوران فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی، مقابلے کے دوران تین ملزمان مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

ہلاک ملزمان کے قبضے سے رپیٹر اور پستول بھی برآمد کی گئی۔ لاشوں کو شناخت اور قانونی کارروائی کے لیئے کے ڈی اے اسپتال بہنچا دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top