جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سینٹورس مال میں آتشزدگی، ٹیکنکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

11 اکتوبر, 2022 16:10

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں قائم سینٹورس مال میں آتشزدگی سے متعلق ٹیکنکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کا کہنا ہے کہ ٹیکنکل کمیٹی سینٹورس کی تعمیر میں سی ڈی اے کے قوانین کے مطابق ہوئی یا نہیں یہ جانچ پڑتال کرے گی، ٹکینکل کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا، سینٹورس مال میں آتشزدگی پر تحقیقات کیلئے کمیٹی کام کر رہی ہے۔

عرفان نواز نے کہا کہ کمیٹی تحقیقات کرے کی کہ کبھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کی گئی، آگ لگنے کے وقت الارم سسٹم اور آگ بجھانے والا نظام نے کام کیا یا نہیں، سٹاف ایسے حالات سے واقف تھا یا نہیں کوتاہی حکومت کی ہے یا مال انتظامیہ، ہنگامی حالت میں مال سے لوگوں کے نکلنے اور ریسکیو کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ہم وہ کام کر رہے ہیں کوئی بھی ہوتا کرنا چاہیئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع مال میں آگ لگ گئی

ان کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کو بجانا ہماری پہلی ترجیح تھی، جہاں بھی آتشزدگی کو تحقیقات تک سیل کیا جاتا ہے اور ہم نے کوشش کی کسی کا مالی نقصان بھی نہ ہو، مال میں دکانداروں کے سامان لیجانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، انتظامیہ پر سیاسی انتقام لینے کا الزام غلط ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ہم نے جو کہا وہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ملنے پر ہی تینوں ٹاورز کو کھولا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top