جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس میں اسکول میں فائرنگ سے 15 افراد کی ہلاکت کے بعد سوگ، تحقیقات جاری، چھاپے

27 ستمبر, 2022 10:53

ماسکو : روس کے سیکورٹی حکام اسکول میں سوستیکا پہننے والے سابق طالب علم کی فائرنگ سے 15 افراد کی ہلاکت کے بعد تحقیقات کر رہے ہیں۔

روس کے سیکورٹی حکام اسکول میں سابق طالب علم کی فائرنگ والے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس میں اس درندہ صفت انسان کے ہاتھوں 15 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ ان میں دو سیکورٹی گارڈز اور 11 بچے شامل ہیں، جبکہ 24 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں سے دو کے علاوہ تمام بچے ہیں۔

دو پستولوں اور گولہ بارود کی بڑی تعداد سے لیس حملہ آور شخص سیاہ لباس میں ملبوس تھا، اس کی ٹی شرٹ پر ایک دائرے میں سرخ سواستیکا کا نشان تھا، جو نازی نظریے کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فوج میں زبردستی بھرتی کے خوف سے افراتفری، ہزاروں روسی باشندے ملک چھوڑنے لگے

سیکورٹی حکام مجرم کے مشتبہ نو نازی روابط کا جائزہ لے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال تفتیش کار اس کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہے ہیں اور حملہ آور کی شخصیت، اس کے خیالات اور ارد گرد کے حالات کا مطالعہ اور اس کے نو فاشسٹ نظریات اور نازی نظریے کی پابندی کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ اور کینیڈا میں بھی اسکول میں فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، جن میں کئی والدین اپنے معصوم بچوں سے محروم ہوگئے۔ اس معاملے میں امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں ایسے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ روس میں اس سے پہلے بھی 2018، 2021 اور رواں سال اسکول میں فائرنگ کے واقعات سامنے آئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top