جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیاستدانوں کو مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے : شیخ رشید

23 ستمبر, 2022 13:16

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، عوام نے اپنے سر پر لیئے تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے، سیاستدانوں کو مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا عدالت میں بیان خوش آئند ہے۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی لمبی زبان ہے، جسے پکڑنے والا کوئی نہیں : خواجہ سعد رفیق

انہوں نے کہا کہ سیاسی، اقتصادی اور سماجی بحران انتہاء کو پہنچ گیا ہے۔ پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دے سکی، اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

ان کا کہناتھا کہ عوام نے فیصلے اپنے سر پر لے لیے تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔ فضل الرحمان نے عمران خان کے خلاف دین کا کارڈ استعمال کیا۔ سیاستدانوں کو مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت نے 72 وزراء تعینات کیے ہیں، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top