جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہدائے کربلاء کا چہلم مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

17 ستمبر, 2022 11:49

کراچی : کربلا کے دشت میں دین اسلام کی حفاظت امام حسین علیہ السلام کی دی ہوئی قربانی کی یاد پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہدائے کربلاء کا چہلم منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر چھوٹے بڑے لاکھوں شہروں سے جلوس نکالے جارہے ہیں۔

آج کے دن حضرت امام حسینؑ کی شہادت کو چالیس دن پورے ہوئے اور روایات کے مطابق آج ہی کے دن اہلبیت حرم شام سے کربلا لوٹے۔

آج کے دن سن اکسٹھ ہجری میں صحابی پیغمبر اسلامؐ جناب جابر بن عبداﷲ انصاری نے شہادت امام حسینؑ کے بعد پہلی بار آپ کی قبر مطہر کی زیارت کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : چہلم شہداء کربلاء کا مرکزی جلوس ایک بجے برآمد ہوگا

چہلم کے دن سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کی کربلا میں زیارت کرنا عظیم ثواب رکھتا ہے۔ کربلائے معلی میں تین کروڑ کے قریب عزاداروں کا اجتماع ہے اور امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک اور اس کے اطراف کی تمام شاہراہیں زائرین سے بھری ہوئی ہیں۔

اربعین حسینی میں شرکت کے لیے لاکھوں عراقی اور غیر ملکی زائرین نجف اشرف سے پیدل سفر کر کے کربلائے معلیٰ پہنچے ہیں۔

دو برسوں کی کورونا بندشوں کے بعد اس سال اربعین حسینی پُر شکوہ انداز میں منایا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر عراق اور دنیا بھر سے کروڑوں کی تعداد میں زائرین کربلا کی جانب رواں دواں ہیں۔

شہدائے کربلاء کا چہلم منانے کے لیئے دنیا بھر میں مختلف مذہبی تقریبات کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top