جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کا ایف آئی اے کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

14 ستمبر, 2022 14:43

اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار میرا اور اہلیہ کا موبائل بھی لے گئے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کل آٹھ بجے پولیس اور ایف آئی اے کے افسران میرے گھر آئے۔ میں نے انہیں کسی کو کال کرنے کی درخواست کی، تو انہوں نے فون چھین لیا، میں نے کہا جو آپ نے لے کر جانا ہے لے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ممنوعہ فنڈنگ کیس : ایف آئی اے نے عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ سیکیورٹی اہلکار گھر گئے اور میری اہلیہ کا فون بھی لے گئے۔ ان کے خلاف سینٹ کے اندر بھی کارروائی کریں گے، اس کے علاوہ قانونی راستہ بھی اختیار کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top