جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پر فائرنگ، چھ اسرائیلی فوجی زخمی

05 ستمبر, 2022 10:40

تل ابیب : بس پر فائرنگ سے چھ اسرائیلی فوجی سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے جینین اور نابلس کے درمیان ایک بس پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چھ اسرائیلی فوجی اور ایک ڈرائیور زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے دو مشتبہ مسلح افراد کو فرار کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا، واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک کار میں سوار فلسطینیوں نے بس کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اس پر گولیاں برسائیں اور جب وہ رکی تو اسے نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ اسرائیلی ٹی وی نے ایک کار میں آگ لگنے کی فوٹیج نشر کی، جس میں کہا گیا کہ ایک فائر بم اندر سے پھٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام : حلب کے ہوائی اڈے پر اسرائیل کے میزائل حملے

حماس کے ترجمان نے اس حملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کے لیے قابض (اسرائیل) کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

جس سڑک پر یہ واقعہ پیش آیا وہ اسرائیلی بستیوں اور فلسطینی دیہاتوں اور قصبوں سے بنی ہوئی ہے۔

اسرائیل نے مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس نے 200 سے زائد بستیاں تعمیر کر رکھی ہیں، جن میں 50 لاکھ سے زیادہ آباد ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top