مقبول خبریں
جاپان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پاکستان کے حوالے کردیا گیا
کراچی: جاپان نے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کراچی ایئرپورٹ پر این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا، امدادی سامان میں خیمے ، پلاسٹک کی چادریں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
جاپانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جاپان کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے نقصانات پردکھ ہے، امید ہے یہ سامان متاثرین کے لیے کچھ مددگار ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بارش و سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 260 ہوگئی
اس کے علاوہ نمائندہ این ڈی ایم اے محمد معظم زمان کا کہنا تھا کہ جاپان کی امداد کے شکر گزار ہیں، امدادی سامان کی فراہمی کومتاثرین تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔