جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یہ اغواء ہے، گرفتاری نہیں : عمران خان کا شہباز گِل کیخلاف کارروائی پر ردعمل

09 اگست, 2022 15:47

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ یہ اغواء ہے، سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی میڈیا پر شہباز گل کے ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اغواء ہے گرفتاری نہیں۔ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام پر شہباز گِل گرفتار

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔ یہ سب ہمیں بدمعاشوں کی غیر ملکی حمایت یافتہ حکومت کو قبول کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top