جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کیساتھ، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کیساتھ ہیں

07 اگست, 2022 13:29

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں، وزیرخزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کرنے والے پچھتائیں گے : شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب تک کی تمام آئینی ترامیم ملک کیلئے نہیں اپنی ذات اور مفاد کیلئے کی ہیں، قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں، اگست اہم مہینہ ہے، سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میڈیا میں دھورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی فوٹو کھنچوانے پر زور اور اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں، زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top