جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ن لیگ کا آئندہ انتخابات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ

05 اگست, 2022 14:44

لاہور : نواز شریف نے آئندہ انتخابات میں سیاسی حکمت عملی کے لیئے مشاورت شروع کردی، اس سلسلے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے ن لیگ کے قائد نواز شریف سرگرم ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مستقبل کی سیاسی حکمت علی کے حوالے سے رابطے اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔

نواز شریف نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔ آئندہ انتخابات میں پارٹی بیانیے اور پی ٹی آئی سے مقابلے کی بنیاد پر مشاورت کی جارہی ہے۔

لیگی رہنماوں نے مشورہ دیا کہ سیاسی حکمت عملی میں ن لیگ کے سابقہ ادوار میں کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کا نکتہ شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کرانا چاہتی ہے : شیخ رشید

تجاویز کے مطابق عمران خان کے اسیکنڈلز عوام کے ساتھ کئے گئے جھوٹے وعدوں اور پاکستان میں ہوشربا مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دینے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے۔ پارٹی کی مفاہمانہ پالیسی کو ترک کرکے جارحانہ انداز اختیار کیا جائے۔

لیگی رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو دی جانے والی سزاؤں اور اور دیگر پارٹی قائدین کے خلاف بنائے گئے مقدمات کے پس پردہ حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں۔

قائد نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر اتفاق کرلیا، مشاورت کا عمل رواں ماہ جاری رہے گا۔ نواز شریف رواں ماہ کے آخر یا ستمبر کے آغاز پر پارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top