جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے، کشمیری ابھی تک محاصرے میں ہیں : وزیر اعظم

05 اگست, 2022 10:47

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت ہندوتوا  ایجنڈے کو بے شرمی اور ڈھٹائی سے آگے بڑھا رہا ہے، کشمیر کے عوام ابھی تک فوجی محاصرے میں ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم استحصال پر جاری پیغام میں کہا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کو تین سال مکمل ہوچکے ہیں۔ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور بی جے پی کے گٹھ جوڑ کے زیر اثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کیئے : قمر زمان کائرہ

انہوں نے کہا کہ بھارت ہندوتوا ایجنڈے کو بے شرمی اور ڈھٹائی سے آگے بڑھا رہا ہے۔ بھارت کو کشمیریوں کے علیحدہ تشخص کو ختم کرنے کی ہوس ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال تین سال میں سنگین طور پر ابتر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام ابھی تک فوجی محاصرے میں ہیں، اعلیٰ حریت قیادت بدستور قید ہے۔ عالمی برادری کو بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top