جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مریم نواز کو عمران خان کی کرپشن اور ممنوعہ فنڈنگ اجاگر کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

04 اگست, 2022 15:11

لاہور :  نواز شریف نے عمران خان کی کرپشن اور ممنوعہ فنڈنگ کو عوام کے سامنے رکھنے کر لیئے مریم نواز کو ذمہ داری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا ہے۔ نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی اور عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی۔

ذمہ داری ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز متحرک ہوگئیں۔ انہوں نے ن لیگی رہنماؤں کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے کو نمایاں کرنے کی ہدایت کردیں، اس سلسلے میں لیگی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسپیکر قومی اسمبلی کی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس بھیجنے سے متعلق غور

ذرائع کے مطابق مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔ تمام قائدین روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کو اجاگر کریں گے۔

عمران خان کی حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے ملک بھر میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top