جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر چین کی سخت انتباہ کے باوجود تائیوان پہنچ گئیں

02 اگست, 2022 20:49

تائیوان: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان پہنچ گئیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی اور امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے نینسی پلوسی کا طیارہ تائیوان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی اسپیکر ملائیشیا سے تائیوان پہنچی ہیں، اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو ‘انتہائی خطرناک’ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے، چینی صدر کی جو بائیڈن کو دھمکی

عرب میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے حالیہ ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی آگ سے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، چین تائیوان میں امریکی نقل وحرکت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا بدمعاشی کی سیاست پر گامزن ہے، نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان کا اختتام امریکیوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top