جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طالبان کی غلط فہمی ٹکراؤ کا سبب ہے، وہ سکیورٹی وال کے فرق کو نہیں سمجھ سکے : ایران

01 اگست, 2022 13:29

تہران : سید رسول موسوی کا کہنا ہے کہ طالبان  بین الاقوامی سرحد اور سکیورٹی وال کے مابین فرق کو نہیں سمجھ سکے ہیں۔

ایران کے معاون وزیر خارجہ سید رسول موسوی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ گزشتہ روز ایران کی بارڈر سکیورٹی فورسز اور طالبان عناصر کے مابین اس لئے جھڑپ ہوئی ہے کیوں کہ طالبان بین الاقوامی سرحد اور سکیورٹی وال کے مابین فرق کو نہیں سمجھ سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ لگی بین الاقوامی سرحد سے پہلے سکیورٹی وال کی تعمیر کے حوالے سے پیش آنے والی انتظامی غلطی اور غلط فہمی کا ازالہ ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ مسترد کردی

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی کسانوں کی زرعی زمینیں حفاظتی دیوار اور بین الاقوامی سرحد کے مابین واقع ہیں جو ایران ہی کا حصہ شمار ہوتی ہیں اور یہ مسئلہ بعض اوقات مقابل فریق کی غلط فہمی کا باعث بنتا ہے اور وہ یہ سمجھنے لگتا ہے کہ بین الاقوامی سرحد اور حفاظتی دیوار کا درمیانی حصہ اس کی ملکیت ہے۔

واضح رہے کہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے شغالک میں ایران نے اسمگلروں اور دہشتگردوں سے تحفظ کے لیئے بین الاقوامی سرحد سے کچھ سو میٹر کے فاصلے پر ایک سکیورٹی وال تعمیر کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top