جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈی جی خان میں مقامی افراد نے غیرملکی خاتون کو ہراسانی کا نشانہ بنا ڈالا

19 جولائی, 2022 18:55

ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں مقامی افراد نے غیر ملکی خاتون کو ہراسانی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائبل ایریا کے مطابق خاتون کراچی سے لاہور پھر راجن پور اور فورٹ منرو گئی تھیں۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ نے بتایا کہ خاتون نے جن لڑکوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا وہ انہی کے گھر ٹھہری ہوئی تھیں۔

ملزمان غیر ملکی خاتون کو مہمان نوازی کرنے کے بہانے گھر لے گئے تھے،غیر ملکی خاتون سیاح کی شکایت پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون لاہور چلی گئی ہیں جبکہ ملزمان فرار ہوچکے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

یہ پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں 13 ڈیمز بنانے کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top