جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی کی سڑکیں بارش کے بعد 3Dسڑکوں میں تبدیل

19 جولائی, 2022 15:26

کراچی میں بارش کے بعد پہلے سے تباہ حال سڑکوں /شاہراہوں کی حالت مزید بدترین ہوگئی ہے۔

ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ پ، سفاری پارک کے قریب سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ جہانگیر روڈ پر چھوٹے چھوٹے میں گندا پانی جمع ہے جو تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں، نالے پر بھی حفاظتی دیوار نہیں ہے جس کے باعث کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ کیپری سنیما کے قریب سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکا ہے، اردو بازار کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ بارش کے بعد کیچڑ کے باعث گاڑیوں اور پیدل افراد کا چلنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔

تین ہٹی سے گرومندر جانیوالے ٹریک پر سڑک کی خراب صورتحال کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی ہے شہری اپنے طور پر متبادل راستہ اختیار کر رہے ہیں، یہ روڈ مسلسل کئی سالوں سے تباہ حالی کا شکار ہے۔

جہانگیر روڈ پر سڑک کنارے کھلے نالے پر کوئی حفاظتی دیوار نہیں ہے جسکے باعث شادمان نالے جیسا واقعہ ہونے کا خدشہ ہے لیکن انتظامیہ کے سر پر کوئی جوں نہیں رینگ رہی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈی آئی جی ٹریفک نے سڑکوں کی مرمت کے لیے ایڈیشنل آئی جی کو خط لکھا تھا خط کی کاپی کمشنر کراچی کو بھی ارسال کردی گئی تھی جس میں شہر کی 90 سے زیادہ متاثرہ سڑکوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

 

یہ پڑھیں  : کراچی کے شہریوں کی خواہشات یہاں کی سڑکیں پوری کرتی ہیں!

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top