مقبول خبریں
ملک بھر میں کورونا سے مزید 5 اموات، 492 نئے کیسز رپورٹ
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی شرح 2.42 فیصد ریکارڈ، 5 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل انٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این ایچ آئی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 20 ہزار 361 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مزید 492 مریض رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کورونا وائرس کا شکار، دعا کی اپیل
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2.42 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے متاثرہ 169 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔