جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس تیل خریدنے نہیں جارہے کیونکہ یہ امریکا سے ڈرتے ہیں: شوکت ترین

07 جولائی, 2022 12:46

کراچی: شوکت ترین کا کہنا ہے کہ یہ روس تیل خریدنے نہیں جارہے کیونکہ یہ امریکا سے ڈرتے ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوں تو عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے 17 سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی پی ٹی آئی حکومت میں ہوئی، پی ٹی آئی دور میں 2 روپے بڑھتے تھے تو مارچ کرتے تھے، حکمران تو 30 سال سے لگے ہوئے ہیں، نیب کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے، انہیں اپنے ذاتی کاموں کیلئے حکومت چاہیئے تھی، ان کا سب سے بڑا کام نیب قوانین میں ترامیم کرنا تھا، پی ٹی آئی نے کہا تھا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیا جائے، یہ نہیں چاہتے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کو ووٹنگ کا حق ملے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے ساتوں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم پاکستان کو دے دیا : مفتاح اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے جارہی ہے، مہنگائی 25 سے 30 فیصد پر جائے گی جو کبھی ملک میں نہیں ہوا، یکم جولائی کو تیل اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی ہیں، ہمارے دور میں معیشت سمیت دیگر شعبوں میں ترقی ہوئی، پی ڈی ایم نے 10روپے پیٹرول بڑھنے پر بھی شور مچایا، احتجاج کیا، اب ان کی حکومت میں جو ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ یہ روس تیل خریدنے نہیں جارہے کیونکہ یہ امریکا سے ڈرتے ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوں تو عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، ہم تو چاہتے ہیں عوام کو ریلیف ملے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top