جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کررہا ہے: عمران خان

06 جولائی, 2022 20:42

ساہیوال: عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کررہا ہے، جنتی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زرداری اور شریف پیسوں کی پوجا کرتے ہیں، یہ لوگ پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے ہیں،کسانوں کو پتہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے، سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے، ہماری معیشت کو 2 ماہ میں انہوں نے اوپر سے نیچے گرادیا، پچھلے 2 سال میں پاکستانی معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر ملک میں آئے، کسان کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا، ہم نے کسانوں کی پوری مدد کی، انہوں نے کسانوں کا معاشی قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ دور ڈکٹیٹر سے زیادہ بدتر ہے، جو کچھ یہ بو رہے ہیں وہ کاٹیں گے بھی : عمران اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ قوم لوٹوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کررہا ہے، جنتی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے، یہ جتنی بھی کوشش کر لیں الیکشن نہیں جیت سکتے، شریف خاندان نے آج تک ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام سے کہتا ہوں ووٹر لسٹ کو چیک کریں اور اس کی تصدیق کریں، یہ دھاندلی کی کوشش کریں گے ہم انہیں دھاندلی نہیں کرنے دینی، نواز شریف مجرم ہونے کے باوجود لندن میں بیٹھا خوش ہورہا ہے، جن لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے تھا آج وہ اقتدار میں بیٹھے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top