جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حلیم عادل کی گرفتاری کی مذمت، بزدل حکمراں تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں : یاسمین راشد

06 جولائی, 2022 13:34

لاہور : یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، بزدل حکمراں تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں۔

صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ناجائز حکمران ٹولہ اقتدار کی ہوس میں اندھا ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : والد کو سادہ لباس میں ملبوس لوگوں نے اغواء کیا : حلیم عادل شیخ کی بیٹی کا ویڈیو بیان

انہوں نے کہا کہ ناجائز حکمرانوں کے فسطائی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ بزدل حکمراں تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ کی پولیس، زرداری اور شریف خاندان کی ذاتی ملازم بن چکی ہے۔  ناجائز حکمرانوں نے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top